شریف خاندان نے سرنڈر کر دیا ، حسین نواز پیسے دینے کو تیار ہو گئے
معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے اندر کی بات بتا دی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 اگست 2019 14:14
(جاری ہے)
اسی کے پیش نظر اس سلسلے میں ایف بی آر اور ایف آئی اے کو تگڑا کیا جارہا ہے۔
صابر شاکر نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور نے کہا تھا کہ ہمیں آرام دہ ماحول میں رکھا جائے ، ہم پلی بارگین کی طرف جائیں گے لیکن ہوا یہ کہ زرداری صاحب اور فریال تالپور نے اس میں التوا سے کام لیا۔ جب انہوں نے تاخیری حربے سے کام لیا تو اڈیالہ جیل بھیجے جانے پر انہوں نے پھر پلی بارگین کرنے کی فرمائش کر دی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کوشش کریں کہ پلی بارگین نہ کریں بلکہ تھرڈ پارٹی سے پیسے لیں ، ہماری جان بخشی کر دیں اور زرداری اورفریال تالپور کا نام نہ لیا جائے لیکن اس پیشکش کر قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ رقم پلی بارگین کے ذریعے اوپن کورٹ میں لی جائے گی اس کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ صابر شاکر نے مزید کہا کہ اطلاعات آر ہی ہیں کہ حسین نواز پاکستان آ رہے ہیں، پاکستان آ کر وہ سیاسی قیادت سنبھالیں گے حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ حسین نواز نے گارنٹی مانگی ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان آ کر معاملات طے کرنا چاہتے ہیں لیکن اس بات کی گارنٹی دی جائے کہ مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ حسین نواز مفرور ہیں اور انہیں پاکستان آ کر راہداری ضمانت لینا پڑے گی۔ حسین نواز صاحب نے مشورہ کرنا شروع کر دیا ہے کہ اب چونکہ نواز شریف اور مریم نواز گرفتار ہیں لہٰذا اب کیا کرنا چاہئیے کیونکہ شہباز شریف پر وہ بھروسہ نہیں کرتے۔ حسین نواز ایک ڈیل کرنا چاہ رہے ہیں ، یہ وقت بتائے گا کہ ڈیل کہاں ہو گی اور کہں جا کر ختم ہو گی۔ حسین نواز گارنٹر ڈھونڈ رہے ہیں جس کے لیے ریٹائرڈ جج ، ریٹائرڈ بیوروکریٹ یا کوئی ریٹائرڈ ملٹری آفیشل مل جائے جو اس بات کی گارنٹی دے کہ پاکستان آنے کی صورت میں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہو گا کیونکہ حکومت پاکستان کا بنیادی مقصد ریکوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم بی بی بھی جیل میں جانے کے بعد سے کافی پریشان ہیں۔ صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:مزید اہم خبریں
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.