جوفرا آرچر وسیم اکرم اور میرے سے مختلف باﺅلر ہیں:وقار یونس

آرچر روایتی ویسٹ انڈین باﺅلرز کی طرح خطرناک ہیں:لیجنڈری پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 اگست 2019 14:36

جوفرا آرچر وسیم اکرم اور میرے سے مختلف باﺅلر ہیں:وقار یونس
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اگست2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے انگلش فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کو روایتی طور پر ویسٹ انڈین باﺅلرز کی طرح خطرناک قرار دیدیا۔47سالہ وقار یونس نے جوفرا آرچر کو فاسٹ باﺅلنگ کی دنیا میں ایک شاندار اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آسان رن اپ کے ساتھ باﺅلنگ کرتے ہیں اور انہوں نے چیزوں کو اپنے لیے مشکل نہیں بنایا ہوا۔

اپنے دور میں مخالف بیٹسمینوں کی نیندیں حرام کرنے والے فاسٹ باﺅلر وقار یونس کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر ورلڈ کپ سے قبل ہی لوگوں کی نظروں میں تھے۔

(جاری ہے)

لیجنڈری پیسر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں جوفرا آرچر عمدہ ایتھلیٹ اور دیکھنے میں اچھا لگنے والے باﺅلر ہیں جو توقع کے مطابق گیند بازی کر رہے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ خوش قسمت ہے کہ آرچر کی شکل میں انہیں مستقبل کا باﺅلر ملا ہے جو روایتی طور پر ویسٹ انڈین باﺅلرز کی طرح انتہائی خطرناک باﺅلنگ کرنے کے عادی ہیں۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ جوفرا آرچر، وسیم اکرم اور میرے سے مختلف باﺅلر ہیں، ہمارا انداز کچھ اور ہوتا تھا جب کہ جوفرا آرچر تیز گیند اور باﺅنسر سے اٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔                        

متعلقہ عنوان :