پودوں کی حفاظت اپنے بچوں کی طرح کرنی چاہیے‘حافظ ذیشان رشید

شجرکاری مہم کے دوران شیر شاہ پارک میں ساڑھے تین سوپودے لگائے جائیں گے‘ جاوید حامد

جمعہ 23 اگست 2019 15:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پی ایچ اے کلین اینڈ گرین مون سون شجر کاری مہم اورلاہور بھر میں پودے لگانے کا عمل جاری ہے۔پی ایچ اے کی جانب سے گارڈن ٹائون کی شیر شاہ پارک میں مون سون شجرکاری مہم تقریب میں وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید ‘ڈایریکٹر پاسپورٹ امیگریشن فیاض حسین اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن پاسپورٹ ریاض شاہ ‘ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جاوید حامد‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ظہیرالحسن شاہ نے شرکت کی ۔

وائس چیئر مین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید ‘ڈایریکٹر پاسپورٹ امیگریشن فیاض حسین و دیگر نے پاسپورٹ آفس کے سامنے پودا لگا یا اس مو قع پروائس چیئر مین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے غیر ر سمی گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ پودوں کی حفاظت ہمیں اپنے بچوں کی طرح کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے لاہور نہ صرف پودے لگا رہا ہے بلکہ ان کی مکمل دیکھ بھال بھی کر رہا ہے ۔

‘ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جاوید حامدنے کہا کہ شجرکاری مہم پاسپورٹ آفس کے سامنے والی شیر شاہ پارک میں ساڑھے تین سوپودے لگائے جائیں گے۔ڈائریکٹر امیگریشن پاسپورٹ فیاض حسین نے کہا کہ آج کا پودا کل کا درخت ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت ضروری ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن پاسپورٹ ریاض شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے کی جانب سے شجر کاری کا آغاز کرنا اچھا اقدام ھے۔ پودے لگانے کے بعد پاکستان کی خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :