سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

صدر کی جانب سے ارکان کی تقرری آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کی خلاف ورزی ہے، رضا ربانی

جمعہ 23 اگست 2019 15:41

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کو آئین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ ایک بیان میں رضا ربانی نے کہاکہ صدر کی جانب سے ارکان کی تقرری آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کی خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ارکان کی تقرری پارلیمان پر حملہ ہے، صدر مملکت خود پارلیمان کا حصہ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ صدر مملکت کی جانب سے ارکان کی تقرری اٹھارویں ترمیم کی بھی خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہاکہ اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد صدر مملکت رکن کی تقرری کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیاں ابتدائی مشاورت کا عمل بھی ناکام ہوا۔انہوںنے کہاکہ وزارت خارجہ کی جانب سے نامزدگی سے متعلق ایک خط لکھا گیا جو بعد میں واپس لے لیا گیا۔انہوںنے کہاکہ شریف الدین پیرزادہ کے نقش و قدم پر چلنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ آرٹیکل کی تشریح کا معاملہ نہیں بلکہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔