نواز شریف پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں، جج ارشد ملک کو معطل کئے جانے کے دن ہی نوازشریف کو رہا کر دینا چاہیے تھا‘احسن اقبال
حکومت قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے اس کیخلاف تحریک چلانا ہو گی،نیب قوانین میں بلا استثنیٰ ترامیم ہونی چاہیے ‘(ن )لیگ لائرز ونگ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعہ 23 اگست 2019 15:43
(جاری ہے)
پاکستان میں جمہوریت اور آزادی رائے کا گلا گھونٹ جا رہا ہے،ملک میں فسطائیت کو فروغ دیا جا رہا ہے،ملک کو زبان بندی کے ساتھ نہیں چلایا جا سکتا۔
ہم نے ملک میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے ذریعے اتحاد پیدا کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ججز بحالی تحریک کی طرح دوبارہ تحریک چلائیں گے۔نواز شریف سیاسی قیدی ہیں، ان پر کرپشن وغیرہ کا کوئی کیس نہیں،احتساب عدالت کے جج بارے سپریم کورٹ نے خود کہہ دیا کہ ان کا کنڈکٹ عدلیہ کے لئے باعث شرمندگی ہے۔جج ارشد ملک کو معطل اور ٹرانسفر کر دیا گیا لیکن نواز شریف کیخلاف دیا گیا ان کا فیصلہ ابھی بھی موجود ہے یہ بہت بڑا تضاد ہے،عدلیہ سے توقع ہے کہ اس معاملے میں انصاف دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو جج کو معطل کئے جانے کے دن ہی رہا کر دینا چاہیے تھا۔انصاف کے لئے عوام کی نظریں عدلیہ پر لگی ہیں،کشمیر کا سودا کرنے پر وکلا شدید غم و غصے میں ہیں۔حکمرانوں نے اپنی حکومت بچانے کے لئے کشمیر کا سودا کیا۔انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے اقدامات کی اطلاع ملنے کے باوجود ہمارے حکومت ڈھائی ماہ خواب غفلت میں کیوں سوئی رہی،حکومت نے کاونٹر سفارتی پالیسی کیوں نہیں بنائی اس معاملے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے اور بتایا جائے عمران خان نے مودی کی کامیابی کے ٹویٹ کیوں کئے۔انہوںنے کہاکہ اب تک او آئی سی کا اجلاس کیوں ابھی تک اسلام آباد میں کرنے کی تجویز کیوں نہیں دی گئی ،لگتا ہے کہ کسی معاہدے کی پردہ پوشی کی جا رہی ہے ۔5 سال اسی مودی کی حکومت تھی لیکن تب مودی کو جرات نہ ہوئی۔آج یہ حکومت قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے اس کیخلاف تحریک چلانا ہو گی۔نیب قوانین میں بلا استثنیٰ ترامیم ہونی چاہیے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نصیر بھٹہ نے کہاکہ ہماری قیادت کیخلاف جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گا۔ہماری قیادت کیخلاف مقدمات اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،ہم ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.