ایگریکلچر ایکسٹینشن ٹیم کے سکھر میں دھان اور زرعی ادویات کے ویئر ہائوسز پر چھاپے ، نمونے ضبط

جمعہ 23 اگست 2019 16:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسین اجن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ضلع سکھر میں مختلف زرعی ادویات اور دھان کمپنیوں کے اسٹاک اور رکارڈ چیک کرنے کے لیے ویئر ہائوسز کے اچانک دورے کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن نی6فرٹیلائیزر کے نمونے قبضے میں لیکر پیسٹیسائیڈ اینڈ فرٹیلائیزر کوالٹی کنٹرول اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاڑکانہ کی جانب معائنے کے لیے روانہ کر دئیے ہیں ، جہاں نمونوں کا نتیجہ آنے کے بعد کارروائی کی جائیگی ۔

اعلامیہ کے مطابق جن ڈیلرز کے ویئر ہائوسز سے نمونے ضبط کے گئے ہیں ان میں محمد عرفان ولد لعل بخش ویئر ہائوس انچارج گرینلیٹ انٹر نیشنل سائیٹ ایریا سکھر اور گل حسن ویئر ہائوس انچارج سنگرو (پرائیویٹ لمیٹیڈ ) سائیٹ ایریا سکھر شامل ہیں۔