درخت قدرتی خوبصورتی کاذریعہ ہے زمیندار اور شہری درخت لگانے کے مہم میں بھرپور حصہ لیں وزیر اعظم کے’’ ہر بشر دوشجر ‘‘کے پیغام کو عام کریں سونامی ٹری مہم میں ہر شہری درخت ضرورلگائے ،ناظم اعلی جنگلات وجنگلی حیات بلوچستان عبدالجبار

جمعہ 23 اگست 2019 16:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ناظم اعلی جنگلات وجنگلی حیات بلوچستان عبدالجبار نے کہا ہے کہ درخت قدرتی خوبصورتی کاذریعہ ہے زمیندار اور شہری درخت لگانے کے مہم میں بھرپور حصہ لیں درخت فضاء سے آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے، وزیر اعظم کا پیغام ہے کہ ہر بشر دوشجر کے پیغام کو عام کریں سونامی ٹری مہم میں ہر شہری کم ازکم دو درخت ضرورلگائیں محکمہ جنگلات صوبے میں گرین انقلاب لانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب ناظم جنگلات کوئٹہ ڈویژن نیاز محمد کاکڑ نائب ناظم جنگلات رینج منیجمنٹ سید ناصر شاہ مہتمم جنگلات سید نادرشاہ اور بھی موجودتھے ،دسٹرکٹ جنگلات آفیسر پشین اجمل خان کاکڑ نے نرسریوں اور محکمہ جنگلات ضلع پشین کے کارکردگی سے متعلق آفیسران کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پشین بازار تا کیڈٹ کالج روڈ سرانان روڈ بند خوشدل خان پر ہزاروں کے حساب سے درخت لگائے جائینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناظم اعلیٰ جنگلات عبدالجبار نے کیڈٹ کالج روڈ پر پودے لگا کر روڈ سائٹ کا پلانٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم نہ صرف جنگلات کے اہم ترین کردار میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ،بلکہ درختوں سے موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں نئے اگائے جانیوالے پودوں کی مکمل دیکھ بھال کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ (10) ملین سونامی ٹری کے مہم میں شہری حصہ لیں درخت لگانا ہمارا قومی فریضہ ہے لیکن اس سے زیادہ اہم کام ان کی دیکھ بھال ہے تاکہ یہ مکمل طریقے سے نشوونما پا کر علاقے کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں سول سوسائٹی اور عوام سے اپیل ہیکہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جنگلات کے تحفظ وترقی میں اپنا قومی اور عالمی فریضہ ادا کریں ،کرہ ارض پر مالیاتی عدم توازن کی ایک بڑی وجہ جنگلات کا تیزی سے کم ہونا ہے اس لیے یہ ہماری قومی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ انسانی زندگی کو لاحق خطرات کو کم کرنے کیلئے شجر کاری پر بھر پورتوجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ عبدالجبار نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیں اور اس کے ساتھ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے تب ہی ہم حقیقی طور پر شجرکاری مہم کے فوائد حاصل کر سکتے عوام سے اپیل کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر آنے والوں نسلوں کے لیئے سرسبز پشین بنائے۔