Live Updates

سندھ میں کچھ پکتا ہوا دیکھ رہا ہوں 4 سے 5 وزیر اعلیٰ کے امیدوار پیپلز پارٹی میں کھڑے ہیں، حلیم عادل شیخ

پاکستان میں اقلیتوں کو پوراحق حاصل ہے ،31اگست کو عمرکورٹ کے جلسے میں عمران خان خطاب کریں گے،صدر پی ٹی آئی سندھ

جمعہ 23 اگست 2019 18:51

سندھ میں کچھ پکتا ہوا دیکھ رہا ہوں 4 سے 5 وزیر اعلیٰ کے امیدوار پیپلز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پی ایس 99 کے علاقے نیو سبزی منڈی سے سپر ہائی تک کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا پی ٹی آئی سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر سندہ اسمبلی حلیم عادل شیخ ویجیٹیبل ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عظیم نے ریلی کی قیادت کی۔ریلی سپر ہائی ویکے مقام پر نیو سبزی منڈی سے فروٹ منڈی تک کشمیری عوام سے یکجہتی کے طور پر نکالی گئریلی میں سینکڑوں شہریوں و پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی شرکت کی دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

پاکستان کی عوام کا کشمیری عوام سے رشتہ لا الہ الا اللہ کا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر کی آزادی تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر جلد پاکستان بنے گا۔ مودی سمجھ رہا تھا خصوصی اختیار ہٹانے کے بعد اپنا تسلط قائم کرلے گا مودی ہٹلر کی ناجائز اولاد کے طور پر سامنے آیا ہے مودی مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے کپتان عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آیا ہے امریکی صدر نے تین مرتبہ کشمیر کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا مکیش کمار چاولہ نے سندھ کے ہر گلی کے کونے میں شراب خانہ کھلوائے ہیں، سندھ میں پینے کے لئے پانی نہیں ملتا شراب مل جاتا ہے، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ایک دن نیب کے ہاتھ آئے گی، جس نے بھی کرپشن کی اس کا احتساب ضرور ہوگا۔ حسین حقانی کے زریعے لیکس کی گئی پیہلز پارٹی اور ن لیگ لیکس پارٹی ہے میمو گیٹ اسکینڈل میں حسین حقانی مرکزی کردار تھا۔

بلاول زرداری صاحب بڑی بڑی باتیں نہیں کرو آپ حادثاتی لیڈر ہو۔ عوامی لیڈر ہوتے تو سندھ کی عوام کے مسائل حل کے لئے کوششیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان میں اقلیتوں کو پوراحق حاصل ہے 31 اگست کو عمرکورٹ کے جلسے میں جھلک دیکھیں گے 31 اگست کو کپتان اس جلسے میں آئیں گے۔ اقلیتی برادری کی خصوصی دعوت پر جلسہ مقرر کیا گیا ہے۔ تمام ہندوئوں پنچائتیں کو دعوت دیتا ہوں عمرکوٹ جلسہ میں شرکت کریں۔

عمران خان شو مندر کے سامنے آئیں گے آپ سے ملاقات کرنے پھرپور جلسہ ہوگا اور مودی کو جواب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا سندھ میں جو بارشوں کا ٹریلر دیکھا کے سارے سیم نالے ٹوٹ گئیبارش کے 20 دن گزرنے کے بعد آج بھی شاہ فیصل اور دیگر علاقے گٹر کے پانی میں ڈوبے ہیں ڈویلپمنٹ فنڈ کے پیسے کھا گئے ہیں۔ نادر مگسی نے کہا کے انتالیس ارکان پر کیسز ہیں پیپلز پارٹی کے لوگوں کا پیٹ نہیں پھٹتا حرام کھا کھا کر۔ سندھ میں کچھ پکتا ہوا دیکھ رہا ہوں ایم پی ایز کے اترے ہوئے چہرے دیکھ رہا ہوں آپس میں لڑ رہے ہیں 4 سے 5 وزیر اعلی کے امیدوار پیپلز پارٹی میں کہڑے ہیں ہم کسی غیر آئینی اور غیر سیاسی کام پر یقین نہیں رکھتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات