صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 29 اگست کو شام پانچ بجے بجے طلب کر لیا

جمعہ 23 اگست 2019 19:26

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 29 اگست کو شام پانچ بجے بجے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 29 اگست کو شام پانچ بجے طلب کر لیا اجلاس کے پہلے دو روز 29 اور 30 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اس حوالے سے حکمت عملی پر بحث ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسلے کو بین الاقوامی سطحی پر اجاگر کرنے کیلئے پارلیمانی ڈپلومیسی کو موثر طور پر بروئے کار لانے کی حکمت عملی پر بھی تجاویز دی جائیگی- اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی وبین الاقوامی امور اور عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔ چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔