چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملہ پر رضا ربانی اور نیر حسین بخاری نے فیصلے کا خیرمقدم

جمعہ اگست 19:26

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملہ پر رضا ربانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے آئین کی خلاف ورزی کو روکا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے دو ارکان سے حلف نہ لینے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔

انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر نے آئین کی خلاف ورزی کو روکا ہے۔انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے،چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ ادارے کی ساکھ لئے بھی بہتر فیصلہ ہے۔رضا ربانی نے کہاکہ دو ارکان کی اس طرح تقرری الیکشن کمیشن کے اوپر ایک سوالیہ نشان تھا۔

(جاری ہے)

رضا ربانی نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ادارے کی ساکھ کو بچایا ہے۔

نیر حسین بخاری نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے سے پیپلز پارٹی کا موقف درست ثابت ہوا۔انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر نے ادارے کی ساکھ کو بچایا ہے، غیرقانونی طور ارکان کی تقرری الیکشن کمیشن کے اوپر ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک آئین اور قانون کے تحت چلتے ہیں ذاتی خواہشات پر نہیں، پیپلز پارٹی نے نئے ارکان کی تقرری کو قوائد قانون اور آیین کے خلاف قرار دیکر مسترد کیا تھا۔نیر بخاری نے کہاکہ ثابت ہو گیا تقرری غیر قانونی غیر آئینی اقدام ہے۔