Live Updates

مودی جہاں بھی جائیں گئے مقبوضہ کشمیر پر جواب دہ ہونا ہی پڑے گا،وائٹ ہاؤس

،صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں،جی سیون سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے، حکام

جمعہ 23 اگست 2019 20:14

مودی جہاں بھی جائیں گئے مقبوضہ کشمیر پر جواب دہ ہونا ہی پڑے گا،وائٹ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) وائٹ ہاؤس حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں، جی سیون سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔ مودی جہاں بھی جائیں گئے مقبوضہ کشمیر پر جواب دہ ہونا ہی پڑے گا۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے واشنگٹن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔

صدر ٹرمپ مودی سے سمٹ کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے۔فرانس نے بھی زور دیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کرے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر نے نریندر مودی سے کہا ہے مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات ہونی چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے، مسئلے پر وزیراعظم عمران خان سے بھی بات کروں گا۔ مودی کشمیر پر ایک لفظ نہ بول سکے۔

یاد رہے جی سیون اجلاس فرانس میں کل سے شروع ہوگا۔ کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں۔ دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کریںگے۔ اقتصادی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ سربراہ اجلاس میں ٹیکنالوجی، تجارت، عالمی مالیاتی فنڈ سمیت عالمی اقتصادی معاملات پر غور کیا جائیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات