ایران جلد ہی برطانوی تیل بردار جہاز چھوڑ دے گا، سویڈن

ٰایران قبضے میں لیے برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے،سویڈش وزارت خارجہ

جمعہ 23 اگست 2019 20:22

اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) سویڈن کے سرکاری ٹی وی چینل نے وزارت خارجہ کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران قبضے میں لیا برطانوی تیل بردار جہاز اسٹینا امپیرو جلد چھوڑ دے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران نے گذشتہ ماہ آبنائے ہرمز سے برطانیہ کا ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا تھا جس کے بعد برطانیہ اور ایران میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اس بات کے قوی اشارے ملے ہیں کہ ایران قبضے میں لیے برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :