Live Updates

مسئلہ کشمیر 2ممالک نہیں،دو نظریات کا تنازع ہے ‘فردوس عاشق اعوان

مقبوضہ کشمیر میں 19دن کے مسلسل کرفیو سے کشمیری بھوک سے ٹرپ رہے ہیں ،عالمی ادارے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں :معاون خصوصی ں*پاکستان معاشی محاذ پر پیچھے ہے ،معاشی محاذ کی آدھی فوج گھروں میں بیٹھی ہے ،خواتین جیولری و پتھروں کے کاروبار شروع کر سکتی ہیں،حکومت نے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 30فیصد و امپورٹس میں 18فیصد کمی کی ہی:تقریب سے خطاب

جمعہ 23 اگست 2019 20:50

مسئلہ کشمیر 2ممالک نہیں،دو نظریات کا تنازع ہے ‘فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 19دن سے مسلسل کرفیو نافذ ہے اور کشمیریوں کو گھروں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،یواین سمیت انسانی حقوق کی تنظمیں فوری کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیں ،پاکستان بدقسمتی سے معاشی محاذ پر پیچھے ہے ،ہماری آدھی سے زیادہ فوج معاشی محاذ پر گھروں میں بیٹھی ہے ،خواتین گھر بیٹھ کر جیولری اور پھتروں کے چھوٹے کاروبار شروع کر سکتے ہیں ،ملایشیا میں خواتیشن کی شرح خواندگی 100فیصد ہے۔

ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کے روز ایک نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 19دن سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میںتبدیل کر دیا ہے ،کشمیری عوام گھروں میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں ،یو این اور انسانی حقوق کی تنظمیں کشمیر میں مظالم کی صورتحال پر فوری نوٹس لیں کیونکہ مسئلہ کشمیر 2ممالک نہیں 2نظریات کا تنازعہ ہے جس میں کشمیری شہریوں کو بھارتی دہشت گردی کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے بھی سامراجی نظام کے خلاف جدوجہد کی تھی ،جس میں ان کیساتھ فاطمہ جناح بھی شابشانہ کھڑی رہیں ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم نے ’’اسٹیٹس کو ‘‘ کو چیلنج کیا ہے اور عمران خان کو ووٹ دے کر وزیراعظم منتخب کیا لیکن بدقسمتی سے پاکستان معاشی محاذ پر پیچھے رہ گیا ہے کیونکہ معاشی محاذ کی آدھی سے زیادہ فوج گھروں میں بھیٹھی ہے ہمیں معاشی محاذ میں آگے بڑھنے کیلئے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی کیونکہ خواتین گھر میں بھیٹھ کر جیولری اور پھتروں کے چھوٹے کاروبار شروع کر سکتے ہیں اس وقت جیولری اور پھتروں کے کاروبار کو ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملاییشیا میں خواتین کی شرح خواندگی 100فیصد ہے ،ہمیں ملک کو معاشی محاذ پر کھڑا کرنے کیلئے اپنی خواتین کو مواقع دینا ہوں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے ’’کامیاب نوجوان پروگرام ‘‘ کی منظوری دے دی ہے ،اس پروگرام میں بھی 25فیصد قرضے خواتین کو دیئے جائیں گے ،کشمیر یا پاکستان دونوں میں خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت درست راستے پر گامزن ہے ،ہمارے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 30فیصد اور ہماری امپورٹس میں 18فیصد کمی ہوئی ہے ،عمران خان آنے والی نسلوں کیلئے فیصلے کر رہے ہیں اور ایسے اقدامات سے پاکستان کی معیشت کا تشخص اجاگر ہو گا ،حکومت اکسپورٹس سے متعلق تمام اقدامات کو سپورٹ کرتی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات