شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ کو زہریلا پودا قرار دیدیا

جمعہ 23 اگست 2019 22:20

شمالی کوریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو امریکی سفارتکاری کا زہریلا پودا قرار دے دیا۔شمالی کوریا کے وزیر کارجہ ری یونگ ہو نے اپنے بیان میں کہا کہ پیانگ یانگ واشنگٹن کے ساتھ جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ری یونگ ہو نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کوشش کرے گا کہ وہ امریکا کے لیے سب سے بڑے خطرے کے طور پر موجود رہیں۔انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مائیک پومپیو شمالی کوریا امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات دوبارہ شروع ہونے میں رکاوٹ ہیں۔ خیال رہے کہ مائیک پومپو نے کچھ دنوں قبل ایک انٹرویو میں شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رکھے جانے سے متعلق بیان دیا تھا۔