لاہور ہائی کورٹ نے پی سی بی کا نیا آئین معطل کردیا
نیا آئین معطل ہونے کے بعد 2014ئ کا پرانا آئین اور گورننگ بورڈ اراکین بحال
جمعہ 23 اگست 2019 22:33
(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نئے آئین میں احتساب کے عمل کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد نیا آئین معطل ہونے کے بعد 2014ئ کا پرانا آئین اور گورننگ بورڈ اراکین بھی بحال ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا نیا آئین 19 اگست سے نافذ العمل ہوا تھا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ پرانے سے نئے آئین میں عبوری انتظامات آئین کی شق نمبر 49 میں مقرر کیے گئے ہیں۔ نئے بورڈ آف گورننس (بی او جی) میں 3 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور شامل ہوں گے، جن کے لیے روٹیشن پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔بی او جی کے دیگر اراکین میں 4 آزاد ڈائریکٹرز جن میں 1 خاتون کا ہونا لازمی ہے،پیٹرن کی جانب سے 2 نامزد اراکین بھی بی او جی کا حصہ ہوں گے۔سیکرٹری آئی پی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز میں بطور غیرفعال رکن شامل ہوں گے۔ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور آزاد ڈائریکٹرز کے مجموعی طور پر 7 میں سے 4 اراکین کی شمولیت تک موجودہ بی او جی کام جاری رکھے گا۔نئے آئین میں 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن، سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور خیبر پختونخوا ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن، سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن بھی فہرست میں شامل ہیں۔نئے آئین میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز سے تبدیل کردیا جائے گا۔کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اپنے اپنے ماڈل میں آئین کے تحت کام کریں گے۔تمام ماڈل آئین پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز سے منظور شدہ ہوں گے۔11 رکنی پی سی بی جنرل باڈی میں چیرمین پی سی بی، تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور، صدر بلائنڈ کرکٹ کونسل اور صدر ڈیف اینڈ ڈمب کرکٹ ایسوسی ایشن شامل ہوں گے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو اور چیف آپریٹنگ آفیسر جنرل باڈی کے غیر فعال اراکین ہوں گے۔ نئے آئین کے بعد چیرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات علیحدہ کردئیے گئے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.