محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظرثانی کریں: شعیب اختر

پیسرکی انگلش کائونٹی کرکٹ میں فارم گرین کیپس کے کام آسکتی ہی: سابق سٹار

جمعہ 23 اگست 2019 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیدیا۔شعیب اختر نے کہا ہے کہ پیسر کی انگلش کائونٹی کرکٹ میں فارم گرین کیپس کے کام آسکتی ہے، شعیب اختر نے مزیدکہاکہ انگلینڈ میں عامر کو بہتر انداز میں سنبھالا جا رہا ہے، وہاں ان پر کوئی دبائوبھی نہیں ہوتا، البتہ پیسرکو اس قسم کی پرفارمنس پاکستان کی جانب سے بھی پیش کرنا چاہیے تھی۔

شعیب اختر نے عامر کو یاد دلایا کو دنیا کا کوئی بھی بائولر کائونٹی کرکٹ کی بجائے اپنے ملک کے لیے کیے گئے شاندار بائولنگ سپیل کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو آج بھی ان کا 1999ئ میں کولکتہ ٹیسٹ کا وہ شاندار سپیل یاد ہے جس میں انہوں نے دو شاندار ان سوئنگ یارکرز پر راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر کو بولڈ کیا تھا ، سابق سپیڈ سٹار کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کا 1992ئ کے دورہ انگلینڈ میں شاندار با?لنگ کا مظاہرہ اور 1993ئ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین گیند بازی بھی لوگوں کو آج بھی یاد ہے اور اسی طرح سچن ٹنڈولکر کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بھی آج تک کوئی نہیں بھولا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسی پالیسی بنائے جس کے تحت کوئی نوجوان کرکٹر ازخود ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہ ہوسکے کیونکہ اسے اس مقام تک پہنچانے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہوچکی ہوتی ہے