وہاڑی ، ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ،محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 23 اگست 2019 22:49

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود ، اے ڈی سی ریو نیو ملک مشتاق حسین نائچ، اے ڈی سی جی قمرالزمان قیصرانی ، اے سی وہاڑی احمد نوید، اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب ، اے سی میلسی راشد نعمت ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،دیگرضلعی افسران ، علماء اکرام مولاناقاضی محمد وہاج ، علامہ غلام قنبر عسکری ، مولانا محمد امین ، حافظ حبیب الرحمن ضیاء ،تاجر رہنما جمیل بھٹی ، ارشاد بھٹی ، رائو خلیل احمداور دیگر ممبران ضلعی امن کمیٹی نے شر کت کی۔

ا جلاس میں محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے راستوں کی خصو صی صفائی اور تعمیر و مر مت کی جائے گی ماتمی جلوسوں کے راستوں پر سٹریٹ لائٹس کا خصو صی انتظام کیا جائے گا انہوں نے مز ید کہاکہ محرم الحرام کے راستوں سے تجاوزات کاخاتمہ کیا جائے گا تمام متعلقہ محکمے محرم کے حوالے اپنے انتظامات مکمل کریں گے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظام ہوں گے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے تمام جلوسوں اور مجالس کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جلوسوں کے راستوں میں آنے والی دکانوں کی سیوپنگ کی جائے گی۔ علماء اکرام مولاناقاضی محمد وہاج ، علامہ غلام قنبر عسکری ، مولانا محمد امین ، حافظ حبیب الرحمن ضیاء نے اس مو قع پر کہا کہ محرم الحرام میں امن کے قیام کے لئے علماء اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ تاجر رہنما جمیل بھٹی ، ارشاد بھٹی ، رائو خلیل نے اس موقع پر کہا کہ امن کے قیام میں تاجر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔