جی سی یو اوول گرائونڈکوڈاکٹر لائٹنرکے نام سے منسوب کر دیا

منظوری یونیورسٹی سنڈیکٹ نے دی ،وائس چا نسلر نے سنڈیکٹ ممبرا ن کے ہمرا ہ تختی نصب کر دی

جمعہ 23 اگست 2019 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) گورنمنٹ کالج یو نیور سٹی لاہور کے مشہور اوول گرائو نڈ کو پروفیسر ڈاکٹر جی ڈبلیو لائٹنر کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔آج سے اوول گرائونڈ کا نام --دی لائٹنر اوول ہو گا ۔وائس چانسلرپر وفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے سنڈیکیٹ ممبران کے ہمراہ اوول گرائونڈ میں دی لائٹنر اوول کے نام کی تختی کی تنصیب کی ۔

(جاری ہے)

دی لا ئٹنر اوول کے نام کی تجویز نامور قانو ن دان اور اولڈ راوین ڈاکٹر پرویز حسین نے گزشتہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔گزشتہ روزجی سی یو کی 61 ویں سنڈیکیٹ اجلا س کے بعد وائس چانسلر اور سنڈیکیٹ ممبران نے لائٹنر نام کی تختی یونیورسٹی کے اوول گرائونڈ میں نصب کی ۔اس موقع پر سابق پرنسپل نیشنل کا لج آف آرٹ سا جدہ ونڈل اورسا بق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا بھی مو جو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :