بھارت کو اپنے اقدام کا جواب ضرور ملے گا،سردارمسعود خان

آرٹیکل 370 پنڈت جواہر لعل نہرو اورشیخ عبدالله کے درمیان شیطانی معاہدہ تھا، بھارت نے نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عالمی برادری کی خاموشی دہرا معیار ہے۔ صدرآزاد کشمیر سردارمسعود خان کا کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ریلی سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 اگست 2019 20:11

بھارت کو اپنے اقدام کا جواب ضرور ملے گا،سردارمسعود خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اگست 2019ء) صدرآزاد کشمیر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے اقدام کا جواب ضرور ملے گا،آرٹیکل 370 پنڈت جواہر لعل نہرو اورشیخ عبدالله کے درمیان شیطانی معاہدہ تھا، بھارت نے نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عالمی برادری کی خاموشی دہرا معیار ہے۔ صدرآزاد کشمیر سردارمسعود خان نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی لہرکو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

8 لاکھ 80 ہزار بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پرحملہ کیا ہے۔ بھارت نے کشمیریوں سے ان کا حق چھینا ہے۔ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پرحملہ کیا۔ بھارت نے یکطرفہ اور انتہا پسندانہ اقدام اٹھایا۔ بھارت نے نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر کے قائدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔اس ماحول میں بھی حریت رہنماؤں نے جرات کا علم بلند کیا ہوا ہے۔

دنیا میں کشمیریوں سے زیادہ کوئی بہادرقوم نہیں ہے۔ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموش ہے، مسعود خان نے کہا کہ بھارت منظم طریقے سے مسلمانوں کی نشل کشی کررہا ہے۔ عالمی میڈیا نے جرات کیساتھ حقائق دکھائے۔ ان کی حکومتوں کے لب سلے ہوئے ہیں۔ عالمی برادری کا دہرا معیار ہے۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ آرٹیکل 370 پنڈت جواہر لعل نہرو اورشیخ عبدالله کے درمیان شیطانی معاہدہ تھا۔

بھارت کو اس اقدام کا جواب ملے گا۔ ہم اس کا جواب دیں گے۔ مسعود خان نے کہا کہ حریت رہنماؤں نے ہندوستانی تسلط کو قبول نہیں کیا۔ آج آپ کی آنکھوں کے سامنے پورا کشمیر گیس چیمبربن چکا۔ کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ بھارت نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر ایک اور حملہ کیا۔ مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی دھمکی بھارت نے دی۔

یہ بزدل بھارتی فوج رات کو گھروں پرحملہ کرتی ہے۔ ڈاکٹرسردار پرتاب سنگھ نے یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔ ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس وقت مودی اقتدارکے نشے میں ہے۔ بھارتی اقدامات کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔ سردار پرتاب سنگھ نے کہا کہ ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سکھ برادری مرتے دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ ہمارے لیے سب سے پہلے انسانیت ہے۔ پرتاب سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے اسکول اور کالج نہیں جا پا رہے۔ سکھ برادری کشمیریوں آپ کیساتھ کھڑی ہے اور مرتے دم تک کھڑی رہے گی۔ اس وقت مودی اقتدار کے نشے میں ہے۔ مودی یاد رکھو! جب سکھ قوم اٹھتی ہے توبڑے بڑے بھاگ جاتے ہیں۔ مودی اقتدارکے نشے سے اترو، آج نہیں تو کل تمہاری حکومت ختم ہوجائیگی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھی آپ سے لے کررہیں گے۔ انشاءاللہ پاکستان کا جھنڈا بھی گاڑھیں گے اور خالصتان کا جھنڈا بھی لگائیں گے۔ اس موقع پر امریکی شہری نے یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرایک یونٹ کے ساتھ کچھ وقت گزرا تھا۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ بھارتی فوج شہری آبادی پرفائرنگ کرتی تھی۔

امریکی شہری نے کہا کہ پاک فوج بھارتی مورچوں کونشانہ بناتی تھی۔ امریکی شہری نے کہا کہ میں امن سے محبت کرنے والوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔ عیسائیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ریلی کا انعقاد اس بات کوثبوت ہے کہ ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں۔ کشمیری بھائی بہنوں کوپیغام دیتے ہیں۔ مشکل وقت میں پورا پاکستان آپ کیساتھ ہے۔