ناپاک بھارتی افواج خواتین کی بے حرمتی کرتی ہیں،کشمیر جوان اٹھائے جاتے ہیں،سردار مسعود خان

کشمیر دنیا میں واحد قوم ہے جو بغیر اسلحہ کے لڑ رہی ہے، پاکستان نے پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا، ریلی سے خطاب ہم کشمیر اور دہلی لے کر رہے ہیں گے، پاکستان کا جھنڈا چاندنی چوک تک جائے گا، ہم پاکستان اور خالستان کا جھنڈا لہرائیں گے، پرتاب سنگھ رے صبر کا امتحان نہ لیں، اگر ہم مذاکرات کیساتھ مسائل کو حل کرنا چاہتے تو اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،بشپ ندیم

جمعہ 23 اگست 2019 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) صدر آزاد کشمیر سر دار مسعود خان نے کہا ہے کہ ناپاک بھارتی افواج خواتین کی بے حرمتی کرتی ہیں،کشمیر جوان اٹھائے جاتے ہیں،کشمیر دنیا میں واحد قوم ہے جو بغیر اسلحہ کے لڑ رہی ہے، پاکستان نے پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا۔وفاقی دارالحکومت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان کی سکھ اور عیسائی برادری کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں سکھ کمیونٹی کا وفد سردار پرتاپ سنگھ اور مسیحی وفد بیشپ ندیم کامران کی قیادت میں شریک ہوا۔سول سوسائٹی کے نمائندے، خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان نے آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا۔انہوںنے کہاکہ 5 اگست کے بعد بھارت نے مزید 1 لاکھ 80 ہزار فوج بھیجی۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں پہلے سے 7 لاکھ فوج موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر حملہ کیا،ہندوستان نے کشمیریوں سے پوچھے بغیر کشمیر کے ٹکڑے کر دئیے۔انہوںنے کہاکہ ایک جموں اور ایک حصہ لداخ بنا دیا،کشمیریوں سے اس کا حق چھینا گیا،اب ان کی زمین، زمین نہیں رہی۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج رات کو گھروں کا محاصرہ کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ناپاک بھارتی افواج خواتین کی بے حرمتی کرتی ہیں،کشمیر جوان اٹھائے جاتے ہیں،کشمیر دنیا میں واحد قوم ہے جو بغیر اسلحہ کے لڑ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا کے دیگر ممالک میں افریقہ اور فلسطین میں مسلح گروپ موجود ہیں لیکن کشمیری نہتے ہیں۔۔سکھ برادی کے رہنما پرتاب سنگھ نے کہا کہ سکھ قوم بھی مودی کا ظلم برداشت کررہی ہے اور ہم پاکستان اور کشمیر کے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کی سکھ برادری بھی پاکستان کے ساتھ ہے اور ہم پیچھے ہٹنے والی قوم نہیں، سکھ قوم جب اٹھتی ہے تو بڑے بڑے میدان چھوڑ دیتے ہیں۔پرتاب سنگھ نے کہا کہ ہم کشمیر اور دہلی لے کر رہے ہیں گے، پاکستان کا جھنڈا چاندنی چوک تک جائے گا، ہم پاکستان اور خالستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنے ہر شہری، سپاہی اور سپہ سالار کے ساتھ ہیں، ہم قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مسیحی برادری کے سربراہ بشپ ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشکل وقت میں پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور عیسائی برادری بھی ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور دنیا کو بھارت کی اصل تصویر دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کیلیے آخری سانس تک بھارت سیلڑیں گے، یہ کشمیریوں کی نہیں، انسانیت کی جنگ ہے۔

بشپ ندیم نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں، اگر ہم مذاکرات کیساتھ مسائل کو حل کرنا چاہتے تو اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ندیم کامران نے کہاکہ ریلی کا انعقاد کرنا اس بات کو واضح کرتا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم نے اس وقت یہ محسوس کر لیاتھا کہ علیحدہ وطن کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی مظالم میڈیا پر دیکھائے گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پوری قوم وزیراعظم اور آرمی چیف اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جہاں کہیں قربانی کی ضرورت پڑے گی ہم خون کا آخری قطرہ بہانے کے لئے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیری اکیلے نہیں بلکہ ہر ایک پاکستانی آپ کے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ آپ کا درد ہم صرف ریلیوں میں محسوس نہیں کرتے بلکہ ہر جگہ اور ہر لمحہ محسوس کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم دنیا کو بھارت کی تصویر دکھانا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے میڈیا پر پابندی لگا کر کشمیریوں کی آواز بند کرنا چاہتے ہے لیکن یہ بھارت کے لئے ممکن نہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ جنگ صرف کشمیریوں کی جنگ نہیں بلکہ انسانیت کے لئے ہے، انسانیت کو مظالم سے بچانا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بھارت کو خیر سگالی کے طور پر پائلٹ واپس کیا۔انہوںنے کہاکہ کوئی آواز امن کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی ہم وہ آواز ختم کر دیں گے۔انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان نے ہر موقع پر جرات اور عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے معاملے کا پرامن حل پیش کرے۔انہوںنے کہاکہ ہم مذاکرات کے ذریعے مسلے کا حل چاہتے ہیں اس کو ہماری کمزوری نا سمجھا جائے۔