جامعہ کراچی، ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 23 اگست 2019 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی شازف مسعود سدھوبنت مسعود احمد سدھو سیٹ نمبر194084 نی1493 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی مریم بی بی بنت ارشد محمود سیٹ نمبر194262 نے 1468 نمبرز کے ساتھ دوسری اور لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے ایم سرمد شہزاد علی ولد شہزاد علی سیٹ نمبر194385 نی1466 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 822 طلبہ شریک ہوئے،709 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 113 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 86.25 فیصدرہا۔