جامعہ کراچی: بی کام پرائیوٹ سال اول سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 23 اگست 2019 23:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) بی کام پرائیوٹ سال اول سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق 2481 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے،319 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 2162 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 12.86 فیصد رہا۔