سیکنڈری سکول کے ضمنی امتحانات کیلئے امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری

ہفتہ 24 اگست 2019 00:03

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِاہتمام سیکنڈری سکول امتحان ضمنی 2019ء کی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com پر جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ طالب علموں کے داخلہ فارم پر دیے گئے پتا جات پر بذریعہ ڈاک ترسیل کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔امتحان میں ستائیس ہزار طالب علموں کے لئے باون امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :