مقبوضہ کشمیر میں زندگی معمول پر آنے کا بھارتی دعویٰ، امریکی اخبار نے مودی سرکار کا بھانڈہ پھوڑ دیا

لاک ڈائون کی وجہ سے دنیا حقیقی صورتحال سے بے خبر ہے،بھارتی فوج پیلٹ گنزکابے دریغ استعمال کر رہی ہے،صرف ایک ہسپتال میں 60 زخمی لائے گئے ،نیویارک ٹائمز

ہفتہ 24 اگست 2019 00:05

مقبوضہ کشمیر میں زندگی معمول پر آنے کا بھارتی دعویٰ، امریکی اخبار نے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے مودی سرکارکا بھانڈا پھوڑ دیا، نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مودی سرکارجوکہتی ہے کشمیر کی صورتحال اس سے مختلف ہے، بھارت کادعوی ہے مقبوضہ کشمیر میں زندگی معمول کے مطابق ہے، صرف ایک ہسپتال میں اب تک 60 زخمی لائے گئے ہیں، امریکی اخبار نے بھارت کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج پیلٹ گنزکابے دریغ استعمال کر رہی ہے، اخبار نے مزید کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے دنیا حقیقی صورتحال سے بے خبر ہے۔

دوسری جانب امریکی صدرکی بھارتی وزیراعظم سے جی7سربراہ اجلاس میں ملاقات ہوگی، دوران ملاقات مسئلہ کشمیر غالب رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کی جی سیون سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقات میں مسئلہ کشمیر غالب رہے گا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 سے متعلق بھارتی فیصلے کے علاقائی اثرات ہوں گے۔

صدر ٹرمپ کے ایجنڈے سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ میں امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یہ جانناچاہیں گے کہ نریندرمودی علاقائی کشیدگی کم کرنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اہلکار کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ تمام فریقوں کو ڈائیلاگ شروع کرنے کے لیے زور دیں گے اور اس بات پر بھی کہ کشمیر میں لگائی گئی پابندیاں اٹھائی جائیں۔ثالثی سے متعلق اہلکارنے کہا کہ اگر دونوں فریق کشیدگی کم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو امریکی صدر اپنے کردار کے لیے تیار ہیں۔