Live Updates

وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کی آواز ہر دستیاب فورم پر دنیا بھر میں اٹھا رہے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی سنگین خلاف ورزیاں انسانیت دوست اقوام کے لئے بڑی تشویش کا معاملہ ہے، ہندوستان کے حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان اب مذاکرات نہیں کرے گا

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی نیوز چینل سے بات چیت

جمعہ 23 اگست 2019 23:20

وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کی آواز ہر دستیاب فورم پر دنیا بھر میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کی آواز ہر دستیاب فورم پر دنیا بھر میں اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی سنگین خلاف ورزیاں انسانیت دوست اقوام کے لئے بڑی تشویش کا معاملہ ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ ہندوستان کے حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان اب مذاکرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے اور پاکستان موجودہ صورتحال میں بھارتی حکمرانوں کے رویہ کے باعث اب کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر وادی میں نسل کشی کر رہی ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ بھارت کے خود کو سیکولر ریاست قرار دینے کے بلند و بانگ دعوے اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران ہندوستان کو جمہوری ریاست کے طور پر پیش کیا تاہم اب معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد نام نہاد سیکولر ملک بھارت کا بدنما اور نفرت انگیز چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات