د*کوئٹہ،بلوچستان فارماسسٹس الائنس کا مطالبا ت کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 23 اگست 2019 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) بلوچستان فارماسسٹس الائنس کا مطالبا ت کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، صدر بلوچستان فارماسسٹس الائنس ڈاکٹر عطاء محمد ناصر نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بیروزگار فارماسسٹس پچھلے 74دنوں سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑٹالی کیمپ لگا کر پر امن احتجاج کررہے ہیں لیکن افسوس کہ حکومت پرامن احتجاج کو کسی کاطر میں نہیں لارہی حکومت جان بوجھ کر بے روزگار فارماسسٹس کو نظر انداز کررہی ہے جس سے فارماسسٹس میں بے چینی پائی جاتی ہے اس لئے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ بہت جلد ہاکی چوک پر جاکر دھرنا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں معمولی احتجاج کا نوٹس لے کر مسائل حل کئے جاتے ہیں مگر یہاں ترقی کے بلند وبھانگ دعوے کرنے والے دن رات بلوچستان کے نوجوان کو سی پیک کو جھوٹا خواب دکھا کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلام آباد کی ٹھنڈی ہوائوں سے فارغ ہوکر بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کی طرف توجہ دیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد با قاعدہ کانفرنس کر کے ہاکی چوک کو بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا اور اگس کسی فارماسسٹس پر کوئی تشدد ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پرعائد ہوگی۔