کوئٹہ،محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے مالی نظم و نسق کی خلاف ورزی پر پندرہ ڈی ڈی اوز کو معطل کردیا

جمعہ 23 اگست 2019 23:50

۱کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے مالی نظم و نسق کی خلاف ورزی پر پندرہ ڈی ڈی اوز کو معطل کردیا معطل ڈی ڈی اوز میں خواتین سمیت پندرہ ہیڈ ماسٹرز شامل ہیں واضح احکامات کے باوجود کلسٹرز میں مروجہ رہنما اصولوں کو نظر انداز کیا گیا تعلیمی وسائل غریب عوام کی امانت ہیں کلسٹر فنڈز کے خلاف ضابطہ استعمال پر کارروائی کی گئی تمام افسران پر واضح کردیا گیا تھا کہ ڈی ڈی اوز اور کلسٹر ہیڈ ایک ایک پیسے کے محافظ ہیں امانت میں خیانت قابل برداشت نہیںمالیاتی نظم و نسق کی خلاف ورزی پر جعفر آباد کے پندرہ ہیڈ ماسٹرز کو معطل کردیا گیا ہے معطل افسران انکوائری میں اپنی پوزیشن واضح کریں ۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کے مرتکب اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر انتظامی و مالیاتی نظم و نسق قائم کرکے فنڈز کے ضیاع کا راستہ روک دیا محکمہ تعلیم بلوچستان کو درست سمت پر گامزن کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں کمیونٹی کے تعاون سے مثبت اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گے ۔