شوہر حد سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ ذرا بھی جھگڑا نہیں کرتا، طلاق دلائی جائے۔ اماراتی عورت کا مطالبہ
امین اکبر جمعہ 23 اگست 2019 23:54
دنیا کی اکثر خواتین اس بات سے شاکی ہیں کہ اُن کے شوہر انہیں زیادہ پیار نہیں کرتے اور اُن کی بات نہیں مانتے لیکن متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کا عجیب ہی مسئلہ ہے۔ انہیں دکھ ہے کہ اُن کے شوہر اُن سے حد سے زیادہ محبت کرتے ہیں،ا ُن کی ہر بات مانتے ہیں۔ ان خاتون کی خواہش ہے کہ اُن کے شوہر کم از کم ایک دن تو ان سے جھگڑا کریں۔
اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق شوہر کے حد سے زیادہ پیار کرنے اور جھگڑا نہ کرنے کی وجہ سے خاتون نے عدالت میں طلاق کے لیے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ خاتون نے مقدمے میں موقف اپنایا ہے کہ اُن کے شوہر اُن کے کہے بغیر گھر کے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں، کھانا تیار کرتے ہیں، گھر کی صفائی کرتے ہیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر کی حد سے زیادہ اطاعت گزاری اور محبت اُن کے لیے عذاب ہے۔
(جاری ہے)
ان خاتون کے شوہر نے عدالت میں موقف اپنایا ہے کہ وہ اطاعت گزار شوہر رہنا چاہتے ہیں، اُن کے دوستوں نے انہیں بیوی سے جھگڑے کے مشورے بھی دئیے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
مقدمے کے کاغذات سے پتا چلا ہے کہ شادی کے کچھ ماہ بعد جب خاتون نے اپنے شوہر کو زیادہ وزن کا طعنہ دیا تو انہوں نے سخت ورزشیں کر کے اپنا وزن کم کیا، جس کی وجہ سے ان کی ایک ٹانگ پر چوٹ بھی لگی۔
عدالت نے خاتون کی طلاق کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ، انہیں باہمی رضامندی سے کوئی فیصلہ کرنے کاکہا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.