پیدل چلتے موبائل فون استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ سڑک

موبائل فون کی وجہ سے حادثات نے زندگیاں چھیننا شروع کر دی ہیں

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 24 اگست 2019 06:22

پیدل چلتے موبائل فون استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ سڑک
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2019ء)   ٹیکنالوجی نے جہاں انسان کی زندگی آسان کی ہے وہاں اس نے ایسی بری لت کا بھی شکار کر دیا ہے کہ وہ آسانی سے زیادہ مسائل کی وجہ بن گئی ہے۔جس دن موبائل فون ٹیکنالوجی ایجاد ہوئی تھی اس دن دنیا کو گلوبل ویلج کا حقیقی نام دے دیا گیا تھا۔کیونکہ یہ موبائل ہی ہے جس پر آپ دنیا کے کسی بھی گوشے میں بیٹھے جانے انجانے شخص سے باتک کرسکتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ آپ دنیا کے کسی بھی خطے کے حالات جاننے اور وہاں جاری صورت حال پر تبصرہ کر سکتے ہیں ا ور اپنے تاثرات کا اظہار بھی کر سکتے ہیں۔اپنے مسائل کا حل جان سکتے ہیں اور اپنی خوشی لوگوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔غرض موبائل فون ایک ایسا گیجٹ ہے کہ اس کے ہمراہ آپ جیل میں بھی رہنا پسند کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ جس کو بھی دیکھو ہر وقت موبائل پر نظریں گاڑے اور دنیا و مافیہا سے بے پروا نظر آتا ہے۔

اسی موبائل کی لت نے ہی حادثات میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگیاں بھی اجیرن کر دی ہیں۔پیدل چلنے والے سے لے کر گاڑی ڈرائیو کرنے والے تک ہر شخص موبائل فون استعمال کرتا نظر آٹا ہے جس کی وجہ سے حادثات پیش آتے ا ور لوگ جان سے جاتے ہیں۔ تاہم انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں راہ چلتے موبائل فون استعمال کرنیوالوں کیلئے ایک سڑک پر ایک دن کیلئے الگ لین بنا دی گئی جسے موبائل فون لین کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام سڑکو ں پر پیدل چلنے کے دوران موبائل فون کے استعمال سے ہونیوالے حادثات کی روک تھام کیلئے آگامی مہم کا حصہ ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پیدل چلنے کے دوران موبائل فون کے استعمال کو سیفٹی رسک قرار دیا ہے۔مانچسٹر کے ہارڈ مین بلیوارڈ پر بنائی گئی لین 247فٹ چوڑی تھی جس پر صرف پیدل چلنے کے دوران موبائل فون استعمال کرنیوالوں کو چلنے کی اجازت تھی۔