مریم نواز کے خلاف سخت فیصلہ کر لیا گیا

مریم نواز کو خاتون ہونے کا جو فائدہ مل رہا تھا اب وہ نہیں دیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں ان کی قانونی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 24 اگست 2019 10:56

مریم نواز کے خلاف سخت فیصلہ کر لیا گیا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2019ء) سینئیر صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو خاتون ہونے کا جو فائدہ مل رہا تھا اب وہ نہیں دیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں اُن کی قانونی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد مالک نے مزید کہا کہ مریم نواز کے خلاف ایک نیا ریفرنس دائر کیا جائے گا جو شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

نواز شریف خاندان خاص طور پر مریم نواز کے لیے قانونی سختیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کے کیس میں بھی بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔جب کہ دوسری جانب ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کی حراست میں موجود مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز کا اپنے والد کے ساتھ مل کر شمیم شوگر ملز ایک ارب بیس کروڑ روپے میں خریدنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد نیب نے اس حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مریم نواز کے خلاف منی لانڈرنگ کے بعد اب آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنی آمدن سے کئی گنا زیادہ اخراجات کیے۔ 2008ء میں مریم نواز نے اپنے اثاثوں کی کُل مالیت 68 لاکھ روپے ظاہر کی تھی جبکہپانامہ کے والیوم نائن میں مریم نواز نے اپنے اثاثوں کی مالیت سے متعلق جو بتایا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔

مریم نواز نے 2008ء میں ہی چالیس کروڑ روپے کے شئیرز خریدے۔ انہوں نے اپنے والد سمیت دیگر کے ساتھ مل کر شمیم شوگر مل ایک ارب بیس کروڑ میں خریدی انہوں نے چودھری شوگر مل کے ایک کروڑ پندرہ لاکھ ستائیس ہزار کے شئیرز خریدے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز ، شوہر محمد صفدر اور بچوں کے نام اثاثہ جات کی تفصیلات مختلف اداروں سے طلب کی جائیں گی۔