فلم ’’ دہلی گیٹ ‘‘ میں جاوید شیخ، قوی خان اور ندیم بیگ جیسے اداکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملا‘ سوزین فاطمہ

یاسر خان کے مدمقابل مرکزی کردارنبھایا ہے ،مذکورہ فلم منفرد موضوع پر بنائی گئی ہے ،رجحان ساز فلم ثابت ہو گی

ہفتہ 24 اگست 2019 11:42

فلم ’’ دہلی گیٹ ‘‘ میں جاوید شیخ، قوی خان اور ندیم بیگ جیسے اداکاروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) اداکارہ سوزین فاطمہ نے کہا ہے کہ فلم ’’ دہلی گیٹ ‘‘ میں لیجنڈ اداکاروں جاوید شیخ، قوی خان اور ندیم بیگ کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملاہے ، فلم میں میرے مد مقابل یاسر خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں اورہم دونوں اپنی بھرپور صلاحیتوں کوبروئے کار لائے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سوزین فاطمہ نے کہا کہ فلم’’دہلی گیٹ ‘‘منفرد موضوع پر بنائی گئی ہے اور رجحان ساز فلم ثابت ہو گی ۔

فلم میں جاوید شیخ، قوی خان اور ندیم بیگ نے بڑے اچھے انداز میں میری رہنمائی کی اور ان جیسے لیجنڈے ادکاروں کے ساتھ کام کرکے مجھے بڑا فخر محسوس ہوا ہے ۔اداکارہ نے بتایا کہ ان دنوں پی ٹی وی ہوم سے میری ڈرامہ سیریل ’’ ابا ‘‘ بھی آن ائیر ہے اور اس میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :