ابوظہبی: 24 سالہ اماراتی دوشیزہ کو منشیات کے استعمال پر سزا ہو گئی

ملزمہ کا موٴقف تھا کہ والدہ کے انتقال کے بعد ذہنی تناؤ کے باعث وہ منشیات کی طرف راغب ہوئی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 24 اگست 2019 11:33

ابوظہبی: 24 سالہ اماراتی دوشیزہ کو منشیات کے استعمال پر سزا ہو گئی
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،24 اگست 2019ء) ابوظہبی کی عدالت نے 24 سالہ اماراتی لڑکی کو منشیات استعمال کرنے کے جُرم میں قید کی سزا سُنا دی ۔ اماراتی لڑکی کا موٴقف تھا کہ اُس کی والدہ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو گیا تھا۔ جس کے بعد وہ ڈپریشن اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئی تھی۔ جب کافی عرصہ تک اُسے تنہائی اور بے چینی کے احساس سے نجات نہ مِلی تو اس نے منشیات کو خود کو ذہنی سکون پہنچانے کا فیصلہ کیا۔

کیونکہ اس کے بغیر اُسے سکون حاصل نہیں ہوتا تھا۔ وہ اپنے اندر پل رہے ذہنی تناؤ کو مارنا چاہتی تھی، اس لیے اُس نے منشیات کا استعمال کیا۔ استغاثہ کی جانب سے اماراتی لڑکی پر کرسٹل نامی نشہ آور شے استعمال کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ عدالت کی جانب سے لڑکی کو منشیات کے استعمال کرنے پر جیل کی سزا سُنائی گئی تھی تاہم لڑکی نے اس سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

اپیل کورٹ میں لڑکی کے وکیل نے موٴقف اختیار کیا کہ اُس کی موٴکلہ تنہائی اور ذہنی اذیت جھیلنے کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا تھی، اسی وجہ سے اس نے نشے کی غلط راہ اپنائی۔ اس کی ذہنی کیفیت دیکھتے ہوئے اسے جیل نہ بھیجا جائے، کیونکہ اس سے اس کی ذہنی حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔ اس سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اُسے الیکٹرانک ٹیگنگ کی سزا دی جائے۔تاکہ وہ مزید پریشانی کا شکار نہ ہو۔قید کی سزا دینے سے اس لڑکی کی آئندہ زندگی مزید پریشانی اور بگاڑ کا شکار ہو سکتی ہے۔ عدالت کی جانب سے خاتون کی سزا کی معطلی کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ اگلے ہفتے سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :