بھارتی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر 600 سے زائد خواتین سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز منگوالیں

مذکورہ شخص نے تمام خواتین کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ملازمت دلوانے کا وعدہ کر رکھا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 اگست 2019 11:59

بھارتی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر 600 سے زائد خواتین سے نازیبا تصاویر ..
چنائی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) : بھارتی شہر چنائی کے رہائشی 33 سالہ ایک شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر چھ سو سے زائد خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو منگوالیں۔ تفصیلات کے مطابق 33 سالہ شخص نے اپنے دفتر میں ہی ایک جعلی ایچ آر دفتر کھول رکھا تھا جہاں اُس نے چھ سو سے زائد خواتین کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ملازمت دینے کا وعدہ کر کے ان سے غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز منگوا لیں۔

پردیپ بھارت کی ایک معروف آئی ٹی فرم میں ملازمت کرتا تھا جس کے خلاف ایک خاتون نے شکایت درج کروائی جس پر حیدرآباد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ بھارت کی مختلف 16 ریاستوں سے تعلق رکھنے والی کم و بیش 600 سے زائد خواتین نے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں فرنٹ ڈیسک پر نوکری کے وعدے کے بدلے پردیپ کو اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بھیجیں۔

(جاری ہے)

جنہیں بعد میں پردیپ نے پیسوں کے لیے بلیک میل بھی کیا۔ ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس کو دئے گئے بیان میں ملزم نے بتایا کہ میں ذہنی تناؤ کا شکار تھا لہٰذا میں نے مختلف خواتین کے نمبرز حاصل کیے اور ان سے رابطہ کیا۔ اُس نے بتایا کہ مجھے نئی دہلی ، کرناٹکا، مہاراشٹرا سمیت دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے نازیبا اور غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بھیجیں۔

ملزم نے بتایا کہ میری رات کی شفٹ تھی اور میں رات کے وقت خود کو زیادہ اکیلا محسوس کرتا تھا کیونکہ میری بیوی بھی نوکری کرتی تھی، لہٰذا میں نے محض اپنا دل بہلانے کے لیے ایک آن لائن فورم سے خواتین کے نمبرز لیے اور ان سے رابطہ کیا۔ لیکن جلد ہی یہ راستہ بلیک میلنگ کی طرف چلا گیا۔ اُس نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ میں نے خواتین نے کو فائیو اسٹار ہوٹل میں اچھی نوکری دلوانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔