ایک ویڈیو وہ ہے جو مریم نواز چلا رہی ہیں لیکن ارشد ملک کی ایک اور ویڈیو بھی ہے

ارشد ملک اس ویڈیو پر 2003ء سے بلیک میل ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 اگست 2019 12:34

ایک ویڈیو وہ ہے جو مریم نواز چلا رہی ہیں لیکن ارشد ملک کی ایک اور ویڈیو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک تو وہ ویڈیو ہے جو مریم نواز چلا رہی ہیں لیکن اُن کی اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو بھی ہے جو 2003ء سے چل رہی ہے۔ اور اس پر وہ 2003ء سے بلیک میل ہو رہے ہیں۔ اُس وقت ارشد ملک ملتان میں ایڈشنل جج ہوتے تھے۔

وہاں پر ایک بڑا منشیات کا بہت بڑا نام ''بلیک پرنس'' یا میاں ادریس موجود ہوتا تھا ۔ ان کی اہلیہ کا تعلق ہالینڈ سے تھا اور وہاں کھیپ جاتی تھی بہت۔ 2001ء میں ایک مرتبہ کنٹینرز جارہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اُس کے بعد ان کا بھائی میاں طارق ادھر اُدھر گھومتا رہا۔ اُس وقت ان کا کیس محترم جناب لطیف کھوسہ لڑ رہے تھے۔

(جاری ہے)

بلیک پرنس کے نام سے مشہور شخص زرداری صاحب کے کافی قریبی دوست رہے ہیں۔

بلیک پرنس کی گرفتاری کے بعد مشرف صاحب کی جانب سے ان سے ان سے رابطہ کیا گیا کہ آپ زرداری صاحب کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جائیں لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں 2008ء میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو اُس میں میاں ادریس صاحب کا کیس کھوسہ صاحب کی عدالت میں لگا جنہوں نے ان کو بری کر دیا اور اُس کے بعد سے وہ مزے سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے سنا دیا تھا۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔