ایرانی آئل ٹینکر نے منزل بدل لی،یونان کی بجائے تر ک بندرگاہ کی جانب رواں دواں

ہفتہ 24 اگست 2019 13:40

ایرانی آئل ٹینکر نے منزل بدل لی،یونان کی بجائے تر ک بندرگاہ کی جانب ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) ایرانی آئل ٹینکر گریس ون نے اپنی منزل بدل لی ہے اور اب اس کی منزل ایک ترک بندرگاہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جبرالٹر میں برطانوی فورسز کے ہاتھوں روکے اور بعد میں ایک عدالتی حکم کے بعد چھوڑے جانے والے ایرانی بحری جہاز ادریان دریا ون نے ہفتے کی صبح اپنی منزل یونانی بندرگاہ کالاماتا سے بدل کر اب ترک بندرگاہ میسرین کو مقرر کیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ امریکا نے اس آئل ٹینکر کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔ اس بحری جہاز پر دو اعشاریہ ایک ملین بیرل خام تیل لدا ہوا ہے، جس کی قیمت قریب ایک سو تیس ملین ڈالر ہے۔ فی الحال اس پیش رفت پر ایران یا ترکی کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :