پولیس کی جانب سے نسلی جملے کسنے پر انڈونیشی صدر کی معذرت

مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،پولیس چیف کو حکم جاری

ہفتہ 24 اگست 2019 13:40

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) پولیس کی جانب سے نسلی جملے کسنے پر انڈونیشیا کے صدر نے صوبے پاپوا کے لوگوں سے معافی مانگ لی اور پولیس چیف کونسلی امتیاز برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر کی جانب سے ایک معافی نامہ جاری کیا گیا جس میں صدر نے کہا کہ انہوں نے نسلی امتیاز برتنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم بھی دیدیا ہے۔یاد رہے کہ 17 اگست کو ایسٹ جاوا میں قومی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں پاپوا کے طالب علموں کو گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران پولیس اہلکاروں نے ان پر نسلی جملے کسے تھے، جس کے بعد سے کئی شہروں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :