آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے پاس حلف لینے سے انکار کا اختیار نہیں،

دونوں اراکین دیانتدار سمجھے جاتے ہیں، فردوس عاشق اعوان ملک بھر سے تمام بار ایسوسی ایشنز اور کونسلزنے بھی اراکین کی تقرری کی حمایت کی ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات کا امان اللہ کنرانی کے بیان پررد عمل

ہفتہ 24 اگست 2019 13:55

آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے پاس حلف لینے سے انکار کا اختیار نہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے پاس انکا حلف لینے سے انکار کا اختیار نہیں،دونوں اراکین دیانتدار اور قانون کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کرانی و دیگر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان سے دو نئے اراکین کی تقرری آئین میں درج طریقہ کار کے تحت کی گئی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے پاس انکا حلف لینے سے انکار کا اختیار نہیں۔دونوں اراکین دیانتدار اور قانون کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر سے تمام بار ایسوسی ایشنز اور کونسلزنے بھی ان کی تقرری کی حمایت کی ہے۔