بلاول بھٹو زر داری سے شگر کے علماء ومشائخ کی ملاقات ، مختلف امور زیر غور آئے

اسلام امن پسند مذہب ہے، انتہاپسندی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، چیئر مین پیپلز پارٹی

ہفتہ 24 اگست 2019 13:55

بلاول بھٹو زر داری سے شگر کے علماء ومشائخ کی ملاقات ، مختلف امور زیر ..
اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شگر کے علماء ومشائخ نے ملاقات جس میں مختلف امور زیر غور آئے ۔گزشتہ روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مولانا عبدالستار، مولانا عبدالقیوم شورش اور حاجی اسلم ، مولانا عبدالسلام، آغا سید محمد طحہ اور شیخ رستم علی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شیخ ہاشم، شیخ حسین، سید حسن امام اور مولانا عبدالمہیم بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ علماء محبت اور امن کا درس دے کر اپنی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام امن پسند مذہب ہے، انتہاپسندی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جس نے ملک کو ایک اسلامی جمہوریہ بنایا۔