چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو سیاچین بارڈرپر درندے مودی کو للکار رہا ہے، نیر حسین بخاری

ہفتہ 24 اگست 2019 13:55

چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو سیاچین بارڈرپر درندے مودی کو للکار رہا ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو سیاچین بارڈرپر درندے مودی کو للکار رہا ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ پر پابندی کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ خطے کو آگ کے االاؤ میں تبدیل کر دے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نہ جانے دنیا خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام ظلم عظیم ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو قربانیوں کا ثمر آزادی کی شکل میں ضرور ملے گا ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کی سڑکیں لہو لہو ہیں۔انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور امدادی ٹیموں تک کی رسائی ناممکن ہے۔انہوںنے کہاکہ دشمن کو دنداں شکن جواب کیلئے افواج اور قوم پوری طرح تیار ہے۔