سویوز خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے نہ جڑ سکا

ہفتہ 24 اگست 2019 14:15

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) انسان نما روبوٹ لے کر جانے والا روسی خلائی جہاز ہفتے کے روز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے جڑنے کی کوشش میں ناکام رہا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پہلی کوشش میں ناکامی کے بعد اب یہ جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے جڑنے کی دوبارہ کوشش کرے گا۔ روسی خبر رساں اداروں کے مطابق سویوز خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے فقط سو میٹر دور تھا جب اسے سٹیشن سے جوڑنے کی کوشش روکنا پڑی۔

متعلقہ عنوان :