ترک صدر کے دورہ روس کا اعلان

ہفتہ 24 اگست 2019 14:15

ترک صدر کے دورہ روس کا اعلان
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ہفتے روس جائیں گے، بتایا گیا ہے کہ وہ 27 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فون پر بات چیت بھی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

کہا جا رہا ہے کہ اس دورے کا مقصد شام کے شمالی حصوں میں جاری لڑائی کو روکنے کی کوشش ہو گا۔ ترک میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں طیب اردوانکا کہنا تھا کہ بشارالاسد کی حامی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے شمالی شام میں انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے جبکہ اس سے ترکی کی قومی سلامتی بھی خطرات کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :