برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان خارجہ پالیسی و عالمی تجارت بارے بات چیت

ہفتہ 24 اگست 2019 14:15

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان خارجہ پالیسی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے جی 7 سربراہی اجلاس کے پیش نظر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خارجہ پالیسی اور عالمی تجارت کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ جانسن کے برطانیہ کے وزیر اعظم بننے کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن فرانس میں جی سیون سربراہی کانفرنس سے خطاب کرنے کے انتظار میں ہیں۔

قابل غور ہے کہ جی سیون اجلاس ایسے وقت میں ہونے جا رہا ہے جب بریگزٹ کی میعاد پوری ہونے میں دو ماہ باقی رہ گئے ہیں۔جانسن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین (ای یو) کو مقررہ وقت کے اندر چھوڑ دے گا بھلے ہی حکومت بر سلز کے ساتھ نئے بریگزٹ معاہدہ پر پہنچتی ہو۔