سعودی عرب میں 199 ایرانی حجاج کرام کو مفت طبی امداد فراہم کی گئی

ہفتہ 24 اگست 2019 14:15

سعودی عرب میں 199 ایرانی حجاج کرام کو مفت طبی امداد فراہم کی گئی
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ۔حج سیزن کے موقع پر دنیا بھر سے آئے اللہ کے مہمانوں کوسعودی عرب میں ہرممکن سہولت اور مدد فراہم کی گئی، اس موقع پر ایران کے 199 حجاج کرام کو بیمار ہونے پر مملکت میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے النور اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز الجھنی نے بتایا کہ حج کے موقع پر ہسپتال کے شعبہ حادثات میں 199 مریض ایرانی حجاج کرام کو لایا گیا جہاں ان کا مفت علاج کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے داخلی وارڈز میں ایران کے 71 مریضوں کو داخل کیا گیا۔ ایرانی مریض حجاج کرام کی 20 کامیاب سرجریاں کی گئیں اور انہیں ہسپتالوں میں ہرممکن طبی امداد فراہم کی گئی۔