دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی تفصیلی رپورٹ

ہفتہ 24 اگست 2019 14:46

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی تفصیلی رپورٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں ہفتے کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پر پانی کی آمد134300 کیوسک اور اخرج 133600کیوسک، در یا ئے کابل میں(نوشہرہ کے مقام پر) پا نی کی آمد26400 کیوسک اور اخراج26400 کیوسک، در یا ئے جہلم میں (منگلاکے مقام پر)پا نی کی آمد30800کیوسک اور اخراج15000کیوسک، در یا ئے چناب میں (مرالہ کے مقام پر)پا نی کی آمد47200 کیوسک اور اخراج 19100کیوسک رہا۔

جناح بیراج میں پا نی کی آمد165400کیوسک اور اخراج 157400 کیوسک،چشمہ میں پا نی کی آمد174400کیوسک اوراخراج 160000کیوسک، تونسہ میں پا نی کی آمد169600 کیوسک اور اخراج157400 کیوسک، پنجند میں پا نی کی آمد77500 کیوسک، اور اخراج 60900 کیوسک،گدومیں پا نی کی آمد 274200 کیوسک اور اخراج 241200 کیوسک، سکھر میں پا نی کی آمد328400 کیوسک اور اخراج266200 کیوسک ،کوٹری میں پا نی کی آمد186800کیوسک اوراخراج148600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںتربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور ہفتے کے روز قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.049 ملین ایکڑ فٹ رہا، منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1216.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.457 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور ہفتے کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.223 ملین ایکڑ فٹ رہا۔رپورٹ کے مطابق تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتے کی صبح 6 بجے کی ہے۔