Live Updates

آزاد کشمیر میں فوری ایمرجنسی نافذ کی جائے

عمران حکومت نے کشمیر ایشو پر جاندار موقف نہیں اپنایا،کشمیری قوم کا تشخص چھینا جارہا ہے عالمی برادری نوٹس لے،اقوام متحدہ میں آبزرورکی تعداد کو بڑھایا جائے، سعودی عرب کی انڈیا میں سرمایہ کاری لمحہ فکریہ ہے،مودی دنیا کے دورے پر خود نکلا ہوا ہے،وزیراعظم عمران خان ملک کو ٹوئیٹ سے چلا رہے ہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر کشمیر ایشو پر سنجیدہ نہیں ہیں، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سردار یعقوب اور چودھری یاسین کے ہمراہ چودھر ی لطیف اکبر کی پریس کانفرنس

ہفتہ 24 اگست 2019 15:40

آزاد کشمیر میں فوری ایمرجنسی نافذ کی جائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے کشمیر ایشو پر جاندار موقف نہیں اپنایا،کشمیری قوم کا تشخص چھینا جارہا ہے عالمی برادری نوٹس لے،آزاد کشمیر میں فوری ایمرجنسی نافذ کی جائے، اقوام متحدہ میں آبزرورکی تعداد کو بڑھایا جائے، سعودی عرب کی سب سے زیادہ انڈیا میں سرمایہ کاری لمحہ فکریہ ہے،مودی دنیا کے دورے پر خود نکلا ہوا ہے،وزیراعظم عمران خان ملک کو ٹوئیٹ سے چلا رہے ہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر کشمیر ایشو پر سنجیدہ نہیں ہیں۔

ہفتہ کو پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبرنے سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور چوہدری یاسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کا مشکل دور ہے ،پیپلزپارٹی نے چند فیصلے کیے ہیں قوم کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اکیس دنوں سے کرفیو نافذ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو گھر محصور کر دیا گیا ہے 80لاکھ کشمیریوں پر10لاکھ فوج مسلط کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے دفاع کو مضبوط کیا ہے ،پانچ اگست سے اب تک کی صورتحال کو پوری قوم سنجیدہ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے کشمیر ایشو پر جاندار موقف نہیں اپنایا،بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر پر واضح طور پر موقف اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے سب سے زیادہ انڈیا میں سرمایہ کاری کی جو لمحہ فکریہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کا تشخص چھینا جارہا ہے عالمی برادری نوٹس لے ۔چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جموں کشمیر کے حوالے سے مطالبات پیش کردیئے ہیں،آزاد کشمیر میں فوری طور ایمرجنسی نافذ کی جائے، اقوام متحدہ میں آبزرورکی تعداد کو بڑھایا جائے، حکومت عالمی برادری سے جموں سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں یو این اے کی امن فوج کو بھیجا جائے، عالمی برادری ریڈ کریسنٹ کی عالمی تنظیم جموں کشمیر میں بھیجی جائے تاکہ لوگوں کی مدد کی جائے سکے، جموں میں انڈیا فوج کے خلاف کریمینل مقدمات چلائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی دنیا کے دورے پر خود نکلا ہوا ہے،وزیراعظم عمران خان ملک کو ٹوئیٹ سے چلا رہے ہیں اور وزیرخارجہ بھی صرف ٹوئیٹ ہی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کشمیر کے مسئلے پر دنیا بھر میں وفود بھیجے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کشمیر کے ایشو پر سنجیدہ نہیں ہیں۔سابق صدر آزاد جموں کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کے معاملے پر ٹیم بنائے، پاکستان کو بچانے کا وقت آگیا ہے آنے والا وقت پاکستان کے لیے بہت مشکل وقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطہ ہندوستان میں سرمایہ سے اجتناب کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات