عالمی برادری الرٹ رہے بھارت نے جھوٹے دعوے کرناشروع کردیئے ہیں ،مقصد عوام کی توجہ ہٹاناہے، رشید راجہ

کشمیرکے حالات انتہائی سنگین ہیں لوگ روز مرہ کی ضروریات کوترس رہے ہیں،عالمی برادری کشمیری عوام حق خود ارادیت دلوائے ، رہنماء (ن) لیگ آزاد کشمیر

ہفتہ 24 اگست 2019 15:40

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی وصدرشاہ بیگ یوتھ فورس رشید راجہ نے کہاہے کہ عالمی برادری الرٹ رہے بھارت نے جھوٹے دعوے کرناشروع کردیئے ہیں جن کامقصد صرف اور صرف عوام کی توجہ ہٹاناہے۔ کشمیرکے حالات انتہائی سنگین ہیں لوگ روز مرہ کی ضروریات کوترس رہے ہیں۔ بھارت نے ظلم وستم کی انتہا کردی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی برادری سے اپیل ہے کہ وہ فوری کارروائی عمل میں لائے اور کشمیری عوام کوان کاپیدائشی حق دلائے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صدرشاہ بیگ یوتھ فورس رشید راجہ نے کہاکہ بھارت نے جارحیت کی تمام حدیں توڑ دی ہیں۔ کشمیری عوام کے حقوق پامال ہورہے ہیں۔ اب اس مسئلہ پرمزیدخاموش رہنے کاوقت نہیں اب وقت آگیاہے کہ اینٹ کاجواب پتھرسے دیاجائے۔ شروع بھارت نے کیاتھااور اسے اختتام پذیر پاک فوج اور کشمیری عوام مل کرکریں گے۔

متعلقہ عنوان :