ڈپٹی کمشنر مظفر آباد کی سنوکر کلب مالکان سے میٹنگ، منشیات کے استعمال، جواء کھیلنے پر پابندی عائد

ہفتہ 24 اگست 2019 15:40

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر بدر منیر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصم خالد اعوان ، اسسٹنٹ کمشنر عفت عظیم سنوکر کلب کے اوقات کار اور ضابطہ اخلاق کے حوالہ سے سنوکر کلب مالکان سے میٹنگ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں طے کیا گیا کہ تمام سنوکر کلبز کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ سکول ،کلجزاور یونیورسٹی کے طلبہ کو سنوکر کلب میں آنے پر پابندی ہو گی۔ منشیات کے استعمال اور جواء کھیلنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام سنوکر کلبز رات دس بجے بند کر دیے جائیں گئے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے والے کلب مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :