ْایف بی آر نے غیر ملکی اشیا ء کی درآمدی دستاویزات کی تصدیق کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں

آغازیکم ستمبر سے ہوگا،دستاویزات کی فراہمی میں ناکامی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ہفتہ 24 اگست 2019 15:48

ْایف بی آر نے غیر ملکی اشیا ء کی درآمدی دستاویزات کی تصدیق کیلئے خصوصی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) فیڈرل بورڈآف ریو نیو نے غیر ملکی اشیا ء کی درآمدی دستاویزات کی تصدیق کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں،دستاویزات کی فراہمی میں ناکامی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایف بی آرکی خصوصی ٹیمیں غیر ملکی اشیا ء کی درآمدی دستاویزات کی جانچ کرنے کی مجاز ہوں گی جو یکم ستمبر سے تمام بڑے شہروں کے کاروباری مراکز میں کارروائی کا آغاز کریں گی جس کے لئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے درآمد شدہ اشیا ء کی درآمدی دستاویزات کی عدم فراہمی پر دستاویزات کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے مہلت دی جائے گی اور ناکامی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی خصوصی ٹیمیںبڑے مالزاور ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر فوکس کریں گی جہاں پر فوڈ آئٹمز، مصنوعی جیولری ، سگریٹس، کپڑے سمیت دیگر اشیاء کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :