الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ہفتہ 24 اگست 2019 15:48

الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔درخواست میں وفاقی حکومت اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیاہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 22 اگست کو الیکشن کمیشن کے دو ممبران کے ارکان کی تعیناتی کی گئی ہے تاہمتعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی میں بلوچستان اور سندھ کا کوٹہ مدنظر نہیں رکھا گیا۔استدعا ہے کہ22 اگست کو الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا جاری شدہ نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔