مریم اورنگزیب کا نئے ارکان سے حلف نہ لینے کے چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کا خیرمقدم

الیکشن کمیشن میں غیرآئینی طورپر ارکان کی تقرری کی کوشش کے پیچھے مجرمانہ مقاصد ہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 24 اگست 2019 16:01

مریم اورنگزیب کا نئے ارکان سے حلف نہ لینے کے چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نئے ارکان سے حلف نہ لینے کے چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن میں غیرآئینی طورپر ارکان کی تقرری کی کوشش کے پیچھے مجرمانہ مقاصد ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ ثبوت ہے کہ حکومت نے غیرآئینی، غیرقانونی، غیرپارلیمانی اور بدنیتی پر مبنی اقدام کیا ۔

(جاری ہے)

مریم اور نگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں غیرآئینی طورپر ارکان کی تقرری کی کوشش کے پیچھے مجرمانہ مقاصد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے آپ فارن فنڈنگ کیس میں جواب سے بچنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ آئین کے مطابق اور خوش آئند ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی اٹھارہ جعلی اکاونٹس سے خود کو بچانے کی سازش بے نقاب ہوگئی ۔انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ کو ہر جگہ سلیکٹڈ چاہئیں تاکہ خود کو ہر معاملے میں کلین چٹ دلاسکے۔انہوںنے کہاکہ حکومت آئین اور قانون پرچلے، الیکشن کمیشن کے ارکان کی شفاف تعیناتی کا قانونی عمل پھر سے شروع کرے۔